ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

بھٹکل؛ پڑوسی ریاست کیرالہ میں بھٹکلی اسٹوڈینٹس کی نمایاں کامیابی

Fri, 17 May 2024 01:46:37    S.O. News Service

بھٹکل 17 مئی (ایس او نیوز)  پڑوسی ریاست کیرالہ کے کالی کٹ میں  بھٹکل کی ایک طالبہ  خدیجہ افزا ء بنت  محمد امجد جعفر نے گریڈ 12 کے شعبہ سائنس میں  98 فیصد مارکس  کے ساتھ شاندار کامیابی درج کی ہے۔ اس طالبہ نے ہندی میں سو میں سو مارکس،Mathematics-Sci میں 120 میں  120 ،  فزیکس میں 120 میں 119 اورانگلش میں سو میں 99 مارکس حاصل کئے ہیں۔ بائیولوجی میں اس طالبہ نے  120 میں 118 مارکس حاصل کئے ہیں۔ اس  طرح بالجملہ 98.08  فیصد مارکس کے ساتھ اس طالبہ  نے امتیازی کامیابی  حاصل کرتے ہوئے  کالی کٹ میں  پورے بھٹکل کا نام روشن کردیا ہے۔

بتاتے چلیں کہ  خدیجہ افزاء نے اس سے  قبل ایس ایس ایل سی امتحان  میں بھی شاندار کامیابی درج کی تھی، اورجملہ  دس میں سے نو مضامین  میں A+ مارکس حاصل کئے تھے،  صرف ایک سوشل سائنس میں اسے A مارکس  حاصل ہوا تھا۔

کالی کٹ میں گریڈ 10 میں بھی   ایک بھٹکلی طالب علم نے شاندارکامیابی درج کی ہے۔ پتہ چلا ہے کہ   بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے جنرل سکریٹری عاطف ایس پی کے فرزند  محمد سُدیس نے  تمام دس مضامین میں  اے پلس  حاصل کرتے ہوئے پورے اسکول میں ٹاپ کیا ہے۔ مارکس کارڈ کے مطابق   شری گجراتی ودیالیہ ہائیر سکینڈری اسکول کے اس طالب علم نے  فرسٹ لنگویج (پیپر ون)، فرسٹ لنگویج( پیپر ٹو)،  انگلش، ہندی، سوشل سائنس، فزیکس، کیمسٹری، بائیولوجی،  میتھس اور  انفارمیشن ٹیکنالوجی سبھی میں +A مارکس کےساتھ امتیازی کامیابی درج کی ہے۔

کیرالہ میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے  شاندار پرفارمینس پیش کرنے پر دونوں اسٹوڈینٹس کو  انڈین نوائط فورم  اور بھٹکل مسلم جماعت  کیرالہ کے سابق  صدر جناب عبدالمجید جوکاکو اور بھٹکل مسلم جماعت کیرالہ کے صدر جناب یونس شاہ بندری سمیت دیگر کئی اراکین نے مبارکباد پیش کی ہے۔


Share: